i پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی دوجماعتوں نے ملک پر جو ظلم کیاوہ کسی نے بھی نہیں کیا، سینیٹر ہمایوں مہمندتازترین

November 06, 2024

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دوجماعتوں نے ملک پر جو ظلم کیا وہ کسی نے بھی نہیں کیا، نوازشریف سے بڑا ظالم ملک میں کوئی پیدا نہیں ہوا،سروسز چیف کی مدت بڑھادی گئی ہے تو اب اس کے ساتھ ہی آگے بڑھنا پڑے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کچھ راز بتانا چاہتے ہیں تو پھر یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ لندن پلان کیسے بنا تھا؟ میاں نوازشریف سے بڑا ظالم ملک میں پیدا نہیں ہوا، نوازشریف مظلوم نہیں بلکہ ہمیشہ سے ظالم تھے، نوازشریف کو 1981 میں جب لانچ کیا گیا تھا اس وقت سے دیکھیں، نوازشریف نے اپنے ہی وزیراعظم کو ہٹوایا تھا، اپنے مخالف کے خلاف سب سے بدترین مہم چلائی اور اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، آئی جے آئی بنائی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دوجماعتوں نے ملک پر جو ظلم کیاوہ کسی نے بھی نہیں کیا، ملک 70 سالوں سے گرداب میں پھنسا ہوا ہے لیکن اس غلطی سے سیکھ کر آگے نہیں بڑھا جاتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی