یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74 رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔ ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی