i پاکستان

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکا ،ر سماعت(آج) پھر ہو گیتازترین

December 19, 2022

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، اور سماعت(آج) منگل تک ملتوی کردی گئی۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، اور مقف پیش کیا کہ اعظم سواتی پر مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا، جب کہ مدعی متاثرہ فریق نہیں۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کیخلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے(آج) منگل دلائل طلب کرلئے اور سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی