پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گھریلو رنجش پر سسرالیوں نے خاتون کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون دم توڑ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر آصف کو گرفتار کر لیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی