i پاکستان

مثبت رویہ اپنانے کے باوجود ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں،شاہ محمود قریشیتازترین

February 08, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اس وقت ملک کے تقاضے اور ہیں، حکومت کے مفادات اور ہیں،اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 26مئی کو مجھ پر 6ایف آئی آرز کاٹی گئیں، یہ ساری ایف آئی آرز سیاسی کارروائی ہے، کہا گیا ہے کہ میں نے لوگوں کو مشتعل کرنے، ان کو اکسانے کی کوشش کی ہے، جنہوں نے یہ الزام لگایا وہ میری کوئی تقریر پیش کر دیں،سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، ہم نے 2022 میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پالیسی دی، ہمارے دور میں دہشتگردی میں کمی آئی، ہم نے آرمی پبلک سکول پر حملے پر اپنا دھرنا ختم کیا، سانحہ اے پی ایس پر ہم نے اے پی سی میں شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرنے والے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی آواز بلند کر رہی ہے، گزشتہ 8 ماہ سے کیسز لٹک رہے ہیں، آئینی، قانونی اور سیاسی جنگ جاری ہے، اے پی سی معاملے پر ہمیں حکومت کی سنجیدگی پر تعجب ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی