i پاکستان

مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے،افغان قونصل جنرلتازترین

September 20, 2024

افغان قونصل جنرل محب شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان مذاکرات بڑی سطح کی بات ہے، مذاکرات کرنا ہمارے بس کی بات نہیں، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سے ڈھائی ہزار کلومیٹر سرحد ہے، مذاکرات کرنا ہمارے دائرہِ اختیار سے باہر ہے، افغانستان ابھی ابھی جنگ کی صورتحال سے نکلا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ قیام امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں، پاکستانی حکومت سے بدامنی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور رعایا ایک پیج پر ہو جائیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی