i پاکستان

مذاکرات یکطرفہ طور پر ختم کیے گئے، اب کس سے بات کریں؟ ،سینیٹرعرفان صدیقیتازترین

January 24, 2025

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے ہیں، اب کس سے بات کریں؟۔میڈیا سے بات بات ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے۔ جب ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں؟۔ ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی