i پاکستان

مستونگ،لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ ، متعدد گاڑیاں اور ریکارڈ جلادیاتازترین

August 26, 2024

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے قریب لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تھانے پر سے مسلح افراد کاقبضہ ختم کر ا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا جبکہ لیویز تھانہ کے قریب سینامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ لیویزتھانے کے تمام اہلکارمحفوظ ہیں، کھڈکوچہ میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور سکیورٹی حکام موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں ضلع قلات میں بھی مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت دس افرادجاں بحق ہوگئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی