مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرِ ثانی اپیلوں سے پہلے ہی حکومت سے عمل درآمد کا تقاضہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ معاملہ دیکھے گی، ہم یہ نہیں کر سکتے، صرف ایک بات اس لیے مان لیں کہ 8 ججوں نے کہا ہے۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسی پارٹی کو ریلیف دیا گیا جو مخصوص نشستوں کا تقاضہ لے کر الیکشن کمیشن نہیں گئی۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ پارٹی نہ سپریم کورٹ گئی اور نہ ہی کسی ہائی کورٹ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی