i پاکستان

مسلم لیگ ن کا پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کا فیصلہ ،نوٹی فکیشن جاریتازترین

May 22, 2024

مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کرانیکا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ آئینی ترامیم و نظر ثانی کمیٹی کیکنوینئر مقرر کردیئے گئے ۔ رکن قومی اسمبلی انوشے رحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقرر کر دیا گیا ۔ ترامیم و نظرثانی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق ، اعظم نزیر تارڑ ،خرم دستگیر خان ، محسن رانجھا اور بیرسٹر ظفراللہ خان شامل ہیں ۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے آئین کی نظر ثانی و ترامیم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی