i پاکستان

مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مجروح کر نے والا پاکستان کا دوست نہیں ، وزیراعظمتازترین

September 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کی ، پاک فوج نے اللہ کے سہارے اور عقیدے سے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ، پاکستان تاریخی سیلاب اور دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، ہم ایک قوم بن کر سیلاب کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں آج سے قبل ایسا سیلاب نہیں آیا ، افواج پاکستان اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی کارروائیاں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ،اس وقت ہمیںقومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ، جوبھی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مجروح کرنا چاہتا ہے ، وہ پاکستان کا دوست نہیں ، پاک فوج اپنے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ، پاک فوج کی قربانیوں کی داستان رہتی دنیا تک چادر رکھی جائے گی۔منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی مانو مینٹ پر تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چار چڑھائی ، وزیراعظم نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے وہئے وزیراعظم شہباز زشریف نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کررہی ہے 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن کا دیونہ وار مقابلہ کیااور انہیں شکست سے دوچارکیا ،

پاک فوج نے اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کی ، پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دشمن کو نہ صرف شکست دی بلکہ اپنی دھرتی کی ایک ایک انچ کی حفاظت بھی کی ، آبادی اور وسائل سے چارگنا بڑ ے ملک کو پاک فوج نے اللہ کے سہارے اور عقیدے سے شکست دی اور دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ، انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم بن کر سیلاب کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں آج سے قبل ایسا سیلاب نہیں آیا ، افواج پاکستان اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی کارروائیاں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ، آج قوم پر اس غازی اور شہداء کو سلام پیش کردی ہے ، جس نے اپنی جان پر ملک کو ترجیح دی ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخی سیلاب اور دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، اس وقت ہمیںقومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ،جوبھی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مجروح کرنا چاہتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ، آئیے ہم سب ملکر قومی اتحاد کے اس تعلق کو مزید مضبوط بناتے ہیں، پاک فوج اپنے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ، آج پوری قوم شہید میجر عزیز بھٹی کو سلام پیش کررہی ہے ، شہید میجر شہید شبیر شریف وار سکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق کو بھی سلام پیش کررہی ہے ، پاک فوج کی قربانیوں کی داستان رہتی دنیا تک چادر رکھی جائے گی ، یہ ملک اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی