مسجد نبویۖ کے امام فضیل الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی سفیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا، مسجد نبویۖ کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی