مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ کیا مصدق ملک اور اعظم نذیر تارڑ نے باقی وزرا کے جوابات دینے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ ۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزیر اعظم و رہنما پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے آئی پی پیز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہاوس کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور آئی پی پیز پر بحث ہو، یہ بہت گھمبیر کرائسز ہے، اس پر ابہام دور ہونے چاہئیں، اس پر رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا کہ کیا مصدق ملک اور اعظم نذیر تارڑ نے باقی وزرا کے جوابات دینے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ آئی پی پیز کا مسئلہ کتنا مشکل ہے جس نے پورے ملک کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، یہ پیسے لینے والے کون لوگ ہیں جو اربوں میں پیسے لے رہے ہیں، ان لوگوں کو بلائیں ان سے پوچھیں اگر نہیں مانتے تو کارروائی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کون ہے میاں منشا؟ ملک میں 42 آئی پیپز بند پڑے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی