i پاکستان

مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پراتفاقتازترین

May 08, 2024

وزیراعلی مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے پنجاب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کیفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتے ہیں ،پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی