i پاکستان

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےتازترین

March 16, 2023

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لییکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمداسماعیل نے جمع کرائے ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی173 لاہورکے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات 2018 میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ن لیگ کے عرفان کھوکھر 27 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی