وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم پر نوازشات کی بارش کردی۔ وزیراعلی مریم نوازاولمپئن ارشدندیم کے گھر میاں چنوں پہنچیں،جہاں انہوں نے ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے پرمبارکبادپیش کی،اوراولمپکس میں 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پرخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی تحفیمیں دی،اور گاں کی سڑکیں پختہ کرنے اوراسپتال بنانیکا وعدہ کیا،اس کے علاوہ میاں چنوں میں یونیورسٹی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی