i پاکستان

مریم نواز کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروطتازترین

November 04, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجاز ت سے مشروط ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں چیک اپ کرایا، مریم نواز کو گلے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے، وزیراعلی پنجاب کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی