i پاکستان

مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا ، سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے ، والدہ طاہرہ اورنگزیبتازترین

January 20, 2026

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی مسلم لیگ ن کی رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی والدہ نے کہا ہے کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا ، سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ا یک انٹرویو میں کہا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں۔ میں نے کئی بار اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی، وہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس فالو کرتی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہوں گے۔ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اور اپنی صحت کا خیال رکھنا اچھی اور مثبت بات ہے لوگ بلاوجہ باتیں کر رہے ہیں، انہیں قیاس آرائیاں کرنے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی