مری میں خاتون ٹورگائیڈ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاہور سے سیاحوں کو لے کر آنے والی خاتون ٹور گائیڈ کی درخواست پر ان کے باس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مری کے ایک ہوٹل میں باس نے زیادتی کی کوشش کی تاہم دوسرے ہوٹل کے منیجر نے بچایا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ ان کے باس نے ناران ٹور کے دوران بھی ان سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی