i پاکستان

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو، انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ، فارمی انڈے مزید مہنگے ہوگئےتازترین

October 25, 2024

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 577 ر وپے کلو ہو گیا تھا،مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ فارمی انڈے مزید مہنگے ہوگئے، انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا۔گزشتہ روز لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 398 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 384 پر مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 309 روپے تھی جس میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 311 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی