i پاکستان

موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سندھ بھر میں اسکول کھل گئےتازترین

January 01, 2026

موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول کھل گئے۔عمرکوٹ میں بھی سرکاری و نجی اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حاضری معمول سے کم رہی، اسکولز انتظامیہ نے والدین سے سردی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ طلبہ کو اسکول بھیجنے کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی