i پاکستان

موٹروے اسکینڈل، سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوریتازترین

January 31, 2023

موٹر وے اسکینڈل میں نیب نے سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ موٹر وے ایم 6 اسکینڈل کی نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں قومی احتساب بیورو(کراچی) نے ملزم عاشق کلیری سے 44 کروڑ روپے کی کیش ریکوری کرلی۔ ملزم عاشق کلیری سے نیب نے 30 کروڑ روپے کیش گزشتہ روز ریکور کیے جب کہ 14 کروڑ کیش کی ریکوری 5 دن قبل کی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم عاشق کلیری سابق وزیر کا پرسنل اسسٹنٹ ہے، جس کی نشاندہی پر موٹروے تحقیقات میں 5 لگژری گاڑیاں بھی ریکور کرلی گئی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی