i پاکستان

مونال ریسٹورنٹ کا(آج)نائن الیون ، مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ریسٹورنٹ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بندتازترین

September 10, 2024

مونال ریسٹورنٹ کا(آج)نائن الیون ،اسلام آباد کی مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع مونال ریسٹورنٹ آج (بدھ)ے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔ اسے بند کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو تین ماہ کی مہلت دی تھی ۔اس مہلت کے بعد مونال ریسٹورنٹ کے مالک نے سپریم کورٹ کو 11 ستمبر کی تاریخ دی تھی۔آج 11 ستمبر ہے اور مونال ریسٹورنٹ بند کر دیا جائے گا۔مونال ریسٹورنٹ کا تنازع کچھ سال پہلے سی ڈی اے اور ایک عسکری ادارے کے درمیان شروع ہوا تھا ۔شروع میں مونال ریسٹورنٹ کا کرایہ سی ڈی اے کو جاتا تھا لیکن بعد میں ایک عسکری ادارے نے یہ دعوی کیا کہ جگہ ان کی ہے جس کے بعد کرایہ انہیں جانا شروع ہو گیا تاہم یہ معاملہ بڑھتے بڑھتے سپریم کورٹ تک پہنچ گیا اور پھر سپریم کورٹ نے اسے ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ مونال ریسٹورنٹ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے کئی سال تک تفریح کا ایک بڑا مرکز رہا اور لوگ بالخصوص رات کو یہاں اسلام آباد کی روشنیاںدیکھنے کے لیے جایا کرتے تھے۔ مونال ریسٹورنٹ اگرچہ اسلام اباد کا سب سے مہنگا ترین ریسٹورنٹ تھا لیکن اس کے باوجود یہ مصروف ترین ریسٹورنٹ بھی تھا اور یہاں کھانے کے لیے ٹیبل پہلے بک کروانا پڑتا تھا۔غیر ملکی بھی اس ریسٹورنٹ کو بہت پسند کرتے تھے اور ویک اینڈ پر وہ یہاں ڈنر کرنے جایا کرتے تھے۔رات کے وقت اس ریسٹورنٹ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی روشنیاں دلکش نظارہ پیش کرتی تھی اور لوگ یہ نظارہ دیکھنے منال جایا کرتے تھے۔سوشل میڈیا پر عوام نے بہت مطالبہ کیا کہ اس کو نہ بند کیا جائے لیکن عدالت عظمی نے حتمی فیصلہ دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی