i پاکستان

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطلتازترین

October 10, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو معطل کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے جمعرات کو سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی