i پاکستان

مولانا فضل الرحمن کا میڈیا سے بات کرنے سے گریز' تمام کوششوں کے باوجود کچھ نہ کہاتازترین

August 09, 2024

جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرنے سے گریز کیا،جمعہ کے روز جب وہ پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہو رہے تھے تو میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں انہیں گھیر لیا،صحافیوں نے بڑی تعداد میں سوالات کی بوچھاڑ کر دی،مگر وہ صرف ہاتھ کے اشاروں سے میڈیا کے نمائندوں کو آگے سے ہٹاتے رہے اور جی جی ہاں ہاں اور ہاتھ کے اشاروں سے انہیں اگے سے ہٹ جانے کا کہتے رہے،ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے لیے راستہ بنانے میں معاونت کی،مولانا فضل الرحمن میڈیا کے نمائندوں سے کہتے رہے کہ دعا کریں اللہ پاک کرم کریں،انہوں نے کہا کہ آگے جا کر انشااللہ حالات بہتر ہو جائیں گے،میڈیا کے نمائندوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی انہوں نے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی