i پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے (آج) تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردیتازترین

August 27, 2024

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے(آج) 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجروں کی(آج) بدھ سے ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی