i پاکستان

موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلیتازترین

December 19, 2022

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا ہے کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نے پی ٹی آئی پر درجنوں مقدمات درج کیے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ یہ اپنے خاندانوں کی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، جس سے شریف،زرداری، ان سب لوگوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ پڑ جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی