حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ نازک صورتحال میں جی ایچ کیو کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میرا خاندان، اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرپگارا سے ان کی رہائش گاہ پر چند روز میں دوسری مرتبہ ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورتحال پر گفتگو اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کی گئی۔ پیرپگارا نے کہا کہ وہ ان کا خاندان اور حر جماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت سیاست نہیں ملک کو بچانا ہے، تمام سیاست دانوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کسی کے آلہ کار بن کر ملک کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے، بھارت پاکستان اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے، مسلمانوں کے قاتل بھارت کی کیا جرات کہ ہمارے اداروں پر تنقید کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی