پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے، حکومت کیسے چلے گی؟ عوام اب خود سڑکوں پر آئیں گے، موجود حکومت 2مہینوں سے زیادہ نہیں چل سکتی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں تو ان کا کیسے حق بنتا ہے، اسفندیار ولی خان کیس میں پہلے میں حاضر ہوتا تھا، کیسز میں حاضر نہ ہو سکا تو میرے خلاف ہرجانے کا فیصلہ آ گیا۔شوکت یوسف زئی نے مزید کہا ہے کہ سستی شہرت کے لیے اس طرح کیسز سامنے آتے ہیں، میں نے 15کروڑ روپے ہرجانے کو چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز کے خطوط کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ فل بینچ بنے اور میڈیا کے سامنے سماعت ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی