i پاکستان

موجودہ حکومت 18 ماہ کی مہمان، بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا امکان نہیں، فچتازترین

July 18, 2024

معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ نے پیشنگوئی کی ہے کہ کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک برقرار رہے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ آئے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں رہا نہیں ہوں گے۔تفصیل کے مطابق فچ نے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں مزید پیشنگوئی کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے۔ فچ کی رپورٹ میں کہا گیا آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے، بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور مالی سال کے اختتام تک شرح سود چودہ فیصد تک آنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو سات اعشاریہ چار سے کم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد پر لانا چاہتا ہے۔فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی۔ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی