وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ، مودی سرکارنے یکطرفہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ظلم کی نئی داستان رقم کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں بھی 5 اگست کا دن یوم استحصال کشمیر بھر پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکارنے یکطرفہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ظلم کی نئی داستان رقم کی، بھارت کے اس یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلی کے پی نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کانوٹس لیں ، حق خودارادیت کشمیر کے عوام کا بنیادی انسانی حق ہے۔ 5 اگست 2019 کو تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتاہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم ہوئے آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی