i پاکستان

موبائل فون ایپلی کیشن پاک حج ہرحاجی کیلئے استعمال کرنا لازم قرارتازترین

April 29, 2024

موبائل فون ایپلی کیشن پاک حج ہرحاجی کیلئے استعمال کرنا لازم قرار ،سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹر عطا الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس بار 20سے 25دن کا شارٹ حج متعارف کرایا گیا ہے،شارٹ حج کے ہوائی جہاز کا ٹکٹ 55سے 60ہزارمہنگا ہوگا،کمرے میں ایک سے زیادہ افراد رہنے کی آپشن پر کرائے میں کمی ہوگی۔حج اپلیکیشن سے ہی تمام عازمین سے رابطہ اورشکایات بھی درج ہوں گی،موبائل فون ایپلی کیشن 'پاک حج' ہرحاجی کو استعمال کرنا لازم ہوگا، پاکستان سے عازمین کو فری سم دیں گے،ڈیٹا کی مدد سے کال ہوسکے گی،پاکستانی عازمین ایک ہی رنگ کے دو بیگ ساتھ لے جاسکیں گے،سیکرٹری مذہبی امور نے مزید کہا 45سال سے کم عمرگریڈ 7سے 18تک کے افسران ہی خدام ہوں گے،معاونین کی مانیٹرنگ بھی پاک حج ایپلی کیشن کے ذریعے ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی