i پاکستان

منکی پاکس،بین الاقوامی پروازوں کے 19 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگتازترین

August 21, 2024

منکی پاکس کے خدشے کے باعث ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 2 روز میں بیرون ملک سے 140 کے لگ بھگ پروازیں پاکستان آئیں۔ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں سے مجموعی طور 19 ہزار 412 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ کراچی کے جناح ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 35 پروازوں کے ذریعے آئے 4 ہزار 214 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں میں 52 ڈیپورٹیز بھی شامل تھے۔ دو روز میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 40 پروازوں سے 5 ہزار 485 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پر آئیسولیشن میں بھیجا گیا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ٹیسٹ کرنے پر رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دی۔ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 32 پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے 6 ہزار مسافروں کی اسکریننگ ہوئی جبکہ ملتان ائیرپورٹ پر 12 پروازوں سے 1571 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ پشاور ائیرپورٹ پر 6 پروازوں کے ذریعے آئے 682 مسافروں اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے 3 پروازوں کے ذریعے 289 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایرپورٹ پر 10 پروازوں کے زریعے بیرون ملک سے آئے 962 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 207 مسافروں کی منکی پاکس جانچنے کے لیے اسکریننگ کی گئی۔ مسافروں کی ائیرپورٹس پر تھرمل مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی