شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منکی پاکس سے بچا کیلئے انفیکشن کنٹرول الرٹ جاری کردیا گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ منکی پاکس انفیکشن ایک انسان سے دوسرے انسان میں بھی پھیل سکتا ہے، منکی پاکس سے بچا کیلئے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بخار، سردی لگنا، سر، پٹھوں میں درد، خارش، غدود کی سوجن منکی پاکس کی علامات ہیں، منکی پاکس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔ اس حوالے سے ماہر متعدی امراض ڈایونیورسٹی پروفیسرسعید نے بتایا کہ منکی پاکس سے بچا کی ویکسین فی الوقت دستیاب نہیں ہے تاہم چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی