وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا، سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا،یاد رہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں اور چند روز قبل ہی وہ وطن واپس پہنچے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی