i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،نیب نے وزیراعظم کے داماد کو بے قصور قرار دیدیاتازترین

May 24, 2023

نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام سے بے قصور قرار دے دیا۔ لاہوراحتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔شہباز شریف سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی۔عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ جج احتساب عدالت نے ریماکس میں کہا آئندہ سماعت پرعدالت ریکارڈ کی بنیاد پرفرد جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی ،عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ بعدازاں عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی