i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاکتازترین

August 26, 2024

عدالتی احکامات پر منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، مونس الہی کیساتھ 6 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے،مونس الہی کے علاوہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی