i پاکستان

مہنگی گیس کے بعد میٹر رینٹ میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیاتازترین

April 26, 2023

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 500روپے کردیا گیا ہے اس لیے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم ازکم بل دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023سے لاگو ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی