i پاکستان

مہنگائی پاکستان میں بڑا مسئلہ ہے، شرح میں کمی آ رہی ہے،محمد اورنگزیبتازترین

June 05, 2024

وفاقی وزرا محمد اورنگزیب اور اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی پاکستان میں بڑا مسئلہ ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے،رواں سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم رہے گا،مت کی اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز ہے،کستان میں آئی ٹی، معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع ہیں۔ینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی پاکستان میں بڑا مسئلہ ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اشاریے درست سمت میں جارہے ہیں، رواں سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم رہے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہے، شرح سود کے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرنسی چند ماہ میں مستحکم ہوئی ہے، حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی، معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے قبل چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شینزن اسپیڈ ترقی کی منازل طیکرنیکے حوالے سے ایک مثال ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بزنس فورم مختلف شعبوں میں تعاون، شراکت داری کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی