i پاکستان

مہنگائی عروج پر، احتجاج شروع ہوگئے تو انتشار کون روکے گا، فواد چودھریتازترین

January 07, 2023

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟۔ سابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی