معروف مذہبی سکالر،دانشورو سابق صدرعلوم اسلامیہ زرعی یونیورسٹی فیصل آبادعلامہ عبدالرحمن کائناتی کی 39ویں برسی 27اکتوبرکو منائی جائے گی۔برسی کی تقریب خیابان کالونی نمبر2عمران روڈ باجوہ سٹریٹ فیصل آباد میں بعدازنمازظہر منعقد ہوگی جس میں قرآن خوانی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوگی جبکہ دوسری نشست کا آغاز شام چار بجے ہوگاجس میں ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے نیز اس موقع پر نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت پروفیسر سید یونس جیلانی کریں گے۔اس موقع پرسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اعجاز ورک اوررکن صوبائی اسمبلی حاجی بشارت علی ڈوگر مہمان خصوصی جبکہ سابق صدرڈسٹرکٹ بارمحمد اقبال عظیمی ایڈووکیٹ، میاں بشیر اعجاز، حمید شاکر،شیخ عبدالاشفاق،شہزاد بیگ، ساغر شہزاد،بابر اشفاق، آصف سردار آرائیں، شیر افگن، محبوب نظامی مہمانان اعزاز ہوں گے۔ تقریب کے منتظم طارق محمود خان نے بتایا کہ بعد ازنمازمغرب علامہ عبدالرحمن کائناتی کی بلند درجات کے لئے دعا ہوگی اورلنگر تقسیم کیا جائے گا۔ آخر میں مرحوم کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور چراغاں کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی