i پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لگائے گئے الزامات کا عمران خان سے تعلق ہی نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹتازترین

April 05, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے شواہد پر سوالات بھی اٹھا دیے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی گئی رقم جرم کی تھی۔۔ ایف آر میں لگائے گئے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں۔ عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کئے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بینک حکام سے متعلق اختیار اسٹیٹ بنک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسٹیٹ بینک نے انکوائری کی نہ ہی تحریک انصاف کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیر قانونی کہا۔ تحریری فیصلے کے مطابق ایک الزام پی ٹی آئی اکانٹ کو نیا پاکستان اکانٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں۔ کیس کے تفتیشی افسر نے اسٹیٹ بینک حکام کا بھی کوئی بیان قلمبند نہیں کیا۔ فیصلے کے مطابق ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی کہ عمران خان کی ضمانت خارج کیوں کی جائے؟ بینکنگ کورٹ نے درست کہا کہ کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں اور گرفتاری ضروری نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی