i پاکستان

ممنوعہ فارن فنڈنگ، دہشتگردی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظورتازترین

October 31, 2022

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور ہوگئی۔ فارنگ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔ بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تھانہ ترنول میں عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے، بابراعوان نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی