i پاکستان

ممبرایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمودگوندل کے بھائی کی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کا اظہارتعزیت۔تازترین

November 05, 2024

ممبرایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمود گوندل کے بھائی رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ گزشتہ روزان کے آبائی گاؤں کٹھیالہ خورد منڈی بہاوالدین میں اداکر دی گئی،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کا تعزیتی اجلاس مرکزی آفس میں منعقدہوا جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،محمد عاصم ملک،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری طارق گجر،خالد محمود،چوہدری شہزاداختر،ملک رشید،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،شفیع اللہ خان،صفدرعباسی،سلیم بھٹی،اسراربٹ،چوہدری منیر،چوہدری انور،زاہدحسین بھٹی،امیرشاہ کاظمی،راجہ غلام مرتضیٰ،طارق آفریدی،عارف خان،ملک محمد عمران،ملک محمد اسلم،قاری محمد شیرسیالوی،راجہ ظہیر و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،تعزیتی اجلاس میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی