پشاور ہائیکورٹ نے ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔پشاورہائی کورٹ ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی کی کارروائی کیخلاف درخواست پر پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا ہے، ریفرنس میں ایڈوکیٹ جنرل آفس کے دو سال مکمل نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔ کیس کی مزید سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی