i پاکستان

ملتان، سیپڈو بس ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سروس معطل کردیتازترین

July 11, 2023

ملتان میں سیپڈو بس سروس کے ڈرائیورزکی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث ڈرائیورز کو دو ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہ کی جا سکیں۔ ملتان میں سیپڈوبس ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سروس معطل کردی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،2 ماہ کی تنخوا بھی نہیں دی گئی۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بغیر نوٹس 22 ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیا گیا،بس سروس بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی