i پاکستان

ملتان، ساس کو قتل کرنے کے جرم میں دامادکو سزائے موت سنادی گئیتازترین

April 28, 2023

ملتان میں ساس کو قتل کرنیکا جرم ثابت ہونے پر داماد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ پولیس کے مطابق خورشید دو سال قبل روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، جس پر ساس اور سسر نے بیٹی کو ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ خورشید نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں اس کی ساس جاں بحق اور سسر زخمی ہوگیا تھا۔ واقعیکا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے کیس عدالت بھجوایا گیاجہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی