ملتان کے علاقے جمال ٹائو ن میں خاتون کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر موجودہ شوہر کو قتل کردیا۔تفصیل کے مطابق خاتون نے پہلے شوہر سے تین سال قبل طلاق لے لی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر وردات کی اور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی