نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز سنٹر سے ایچ آئی وی کا مرض منتقل ہونے پرمحکمہ صحت پنجاب نے صوبہ کے تمام ڈائلیسزمریضوں کی سکریننگ کا فیصلہ کرلیا ۔محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے تمام ڈائیلسزمریضوں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا،مریضوں کے ہیپاٹائٹس اورایچ آئی وی ایڈزسمیت خون کی منتقلی سے پھیلنے والی تمام بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،یہ سکرینگ ہر 3 ماہ بعد لازمی قراردی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ کے تمام ڈائلیسزمریضوں کی پہلی سکریننگ رپورٹ دو ہفتے کے اندر طلب کرلی۔وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ذمہ داران کا تعین کرلیا،رپورٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکو بھجوا دی ہے،وزیراعلی کی منظوری کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی