ملتان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اندرون شہر میں آتش گیر مواد پھٹنے سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا، تین روز بعد ملبے تلے سے دو مزید لاشیں ملیں، دو مزید لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد چھ ہوگئی، جائے وقوعہ پر مزید آپریشن جاری ہے، ملبے تلے مزید لاشوں کے ہونے کا بھی امکان ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملبے تلے ملنے والی لاشیں باپ بیٹے کی ہیں، والد کا نام شعبان اور بیٹے کا نام رحمان بتایا گیا ہے، باپ بیٹے کے ساتھ ان کا رشتہ دار بھی تھا، امکان ہے وہ بھی ملبے تلے ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی